نیب نے ایک اور وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، عدم تعاون کی صورت میں گرفتار کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 17 اپریل 2018 19:46

نیب نے ایک اور وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، عدم تعاون کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) نیب نے ایک اور وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کیخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری پر وزارت کیڈ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کیے جانے کے الزامات ہیں۔ نیب راولپنڈی نے طارق فضل چوہدری کیخلاف 7 انکوائریاں شروع کر دی ہیں۔ جبکہ عدم تعاون کی صورت میں طارق فضل چوہدری کو گرفتار بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ طارق فضل چوہدری کیخلاف شروع ہونے والی انکوائریوں کی نگرانی پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان منگی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :