قومی اسمبلی خصوصی کمیٹی انتخابی حلقہ بندیوں کا اجلاس کل ہوگا

منگل 17 اپریل 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی حلقہ بندیوں کا اجلاس کل بروز بدھ منعقد ہوگا اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی حلقہ بندیوں کے بارے میں اعتراضات کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیںگی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیرمین کمیٹی مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوگا اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بنائے جانے والے ورکنگ گروپ کی سفارشات سمیت پارلیمنٹ ہائوس میں موجود سیاسی جماعتوں کے اراکین شرکت کریں گے ۔۔۔اعجاز خان