پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف

حطار میں 88فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا، اسلام آباد کے بچوں کے خون میں سیسے کی شرح 1فیصد نکلی،رپورٹ

ہفتہ 2 مئی 2026 15:25

پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) وزارت صحت اور یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ میں پاکستانی بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت صحت اور یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 7شہروں کے بچوں کے خون میں سیسہ زیادہ مقدار میں پایا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بچوں کے خون کے نمونے لیے گئے۔ہری پور کے علاقے حطار میں 88فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا۔وزارت صحت اور یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے بچوں کے خون میں سیسے کی شرح 1فیصد نکلی۔