Live Updates

معروف کاروباری شخصیت محمود مولوی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات، مزید شخصیات کی تحریک انصاف کے قافلے میں شمولیت متوقع

منگل 17 اپریل 2018 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) معروف کاروبار ی شخصیت محمود مولوی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، ملاقات کا اہتمام ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کرایا تھا۔محمود مولوی رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور ایم ایم گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بنی گالہ آمد کے موقع پر عمران خان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، جہانگیر ترین اور اعلیٰ قیادت نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محمود مولوی کی شمولیت سے تحریک انصاف کو تقویت ملے گی ۔ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں سماجی انصاف اور ترقی و خوشحالی کے حصول کیلئے پرعزم ہیں،ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ عنقریب تحریک انصاف کے قافلے میں مزید مخلص اور پرجوش شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔ ملاقات کے دوران محمود مولوی نے عمران خان کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات