بوہڑ والا چوک میں تعمیراتی کام کے دوران کرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق

لواحقین کا ڈیڈ باڈی نہ دینے ،مقدمہ درج نہ کرنے پر احتجاج ،آگ لگا کر سڑک کو بند کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ بوہڑ والا چوک میں تعمیراتی کام کے دوران کرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہو گیا، لواحقین نے ڈیڈ باڈی نہ دینے اور مقدمہ درج نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے آگ لگا کر سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بوہڑ والا چوک میں تعمیراتی کام کے دوران کرین کی ٹکر سے عاصم نامی شہری جاں بحق ہو گیا جس کی میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر لواحقین ہسپتال پہنچ گئے تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں ڈیڈ باڈی دینے سے انکار کر دیا گیا جبکہ لواحقین تھانے گئے تو مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا جس پر لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بوہڑ والا چوک میں اکٹھی ہوئی اور ٹائر جلا کر سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ڈیڈ باڈی ہمارے حوالے کی جائے ۔ احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :