عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فہرستیں تیار، کریک ڈاؤن شروع

منگل 17 اپریل 2018 21:28

خانیوال۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فہرستیں تیار کریک ڈاؤن شروع ۔پیشتر عطائیوں نے گرفتار کے خوف سے کلینک بند کرنے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح خانیوال میں بھی عطائی ڈاکٹروں کی فہرستیں تیار ہونا شروع ہو گئی ہیں ذرائع کے مطابق خانیوال میں 150 سے زائد عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جا چکا ہے پیشتر اتائیوں نے گرفتاریاں کے خوف سے کلینکس بند کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ درجنوں عطائی دفاتر ٹائم کے بعد اپنی پریکٹس کرتے ہیں تا کہ گرفتاری اور کاروائی سے بچ سکیں حکومت نے عطائیوں کے خلاف کاروائی رپورٹس روازنہ کی بنیاد پر طلب کر رکھی ہیں۔