موسم ابرآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

منگل اپریل 21:32

ملتان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم ابرآلوداورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6اورکم سے کم 19.4 سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 66فیصداورشام 5بجے 36فیصدتھا۔آج بدھ کے روزملتان میں سورج صبح 5بجکر43منٹ پرطلوع اورشام 6بجکر45منٹ پرغروب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :