پاکستان بیت المال کا ٹھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے نمل میںبلڈ کیمپ لگا یا گیا

منگل 17 اپریل 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان بیت المال کے زیراہتمام ٹھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کی غرض سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن لنگویج (نمل) میںبلڈ کیمپ لگا یا گیا اس کمپ میں بڑی تعداد میںطلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات دئیے اس موقع پر ڈائر یکٹر ایڈمن نمل یونیورسٹی برگیڈ یر صالح، ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال راجہ جہانگیر اختر نے کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

راجہ جہانگیر اختر کی خصوصی کا وشوں سے یہ کیمپ لگایا گیا جبکہ نمل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن برگیڈیئر صالح نے بھی بھر پور تعاون کیا ۔

متعلقہ عنوان :