لندن میں موجود کلثوم نواز کی ہنگامی طور پر ہسپتال منتقلی، ڈاکٹرز کی جانب سے انتہائی نگہداش میں رکھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 17 اپریل 2018 20:45

لندن میں موجود کلثوم نواز کی ہنگامی طور پر ہسپتال منتقلی، ڈاکٹرز کی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) لندن میں موجود کلثوم نواز کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ طبیعت بگڑنے کے باعث کلثوم نواز کو فوری اور ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کلثوم نواز کو ڈاکٹرز کی جانب سے انتہائی نگہداش میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کی طبیعت اس وقت بے حد تشویش ناک ہے اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے کیلئے انتہائی نگہداش میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :