
انٹرنیشنل ہاکی پلیئر،سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹ رازق حسین ربانی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے
مرحوم کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد سخی حسن نارتھ ناظم آباد اور تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی،نماز جنازہ میں اسپورٹس کی ممتاز شخصیات نے شرکت
منگل 17 اپریل 2018 21:50

(جاری ہے)
مشیر ربانی اسپورٹس کی ایک بڑا نام تھا۔75اور 80 کے عشرے میں اپنے وقت کے عظیم ہالی لیجنڈری پلیئر کے ساتھ ہاکی مقابلوں میں حصہ لیا۔
پاکستان کے سات سابق کپتانوں کے ساتھ ہاکی کھیلنے کا اعزاز حاصل تھامشیر ربانی نے بحیثیت کھلاڑی، کوچ ،اسپورٹس آفیسر اور محکمہ کھیل سندھ کے سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں اسپورٹس کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسپورٹس کے حلقوں کی جانب سے مشیر ربانی کے انتقال پر دلی افسوس ،گہرے رنج وغم کا اظہار کیاگیا۔ کے سی سی اے کے سابق صدر پروفسیر اعجاز احمد فاروقی، سیکریٹری شفیق کاظمی، جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، توصیف صدیقی، جاوید احمد، سید شاہد علی، مہتاب احمد، شہزاد عالم، رئیس احمد ،ایس اے فہیم سمیت کرکٹ کے حلقوں کے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش مہر، نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، سیکریٹری احمد علی راجپوت، خالد رحمانی، وسیم ہاشمی، آصف عظیم، محمد علی، طارق علی، عبدالحمید، اصغر بلوچ،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر خادم علی شاہ، سیکریٹری رحیم بخش بلوچ، نائب صدر فتح محمد بلوچ، ڈی ایف اے ویسٹ کے صدر ظفر اقبال، رحمت بلوچ، مراد بخش بابل، ایسٹ کے صدر خالد تنولی، سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان، اجمل خٹک ،عبدالعزیز، سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، سیکریٹری سلیم پٹنی،ڈی ایف اے ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج، نیشنل کوچ غلام شبیر، ناصر اسماعیل، زاہدتاج، طارق لطفی،حسن بلوچ،فیفا ریفری احمد جان، عبدالشکور بلوچ، محمد اقبال جونیئر،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، چیئرمین گلفراز احمد خان،سیکریٹری حیدر حسین، ڈاکٹر ماجد، جاوید اقبال، اعجاز الدین، شاہین فاطمہ، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین، کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان،چیئرمین حاجی غلام محمد خان،میڈیا کوآرڈینیٹر ایم نسیم، انجینئرمحسن صدیقی، صفدر عباس، سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شیخ، سیکریٹری سلیم پراچہ، کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معین الدین ،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے محمد اکرم خان، سید علی اکبر شاہ قادری، غلام حسین پٹنی، ریفری جج سید اشرف علی، صابر بلوچ، برکت علی، اولمپئین رشید قمبرانی، صدیق قمبرانی، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، ایس ایم ندیم ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر، سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر شاہ نعیم ظفر، ویمن ونگ کی چیئرپرسن شاہدہ ،سیکریٹری شاہد مسعود، انٹرنیشنل والی بال پلیئرز ،کوچز نے بھی مشیر ربانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
-
شاداب خان کے کندھے کی لندن میں کامیاب سرجری
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کسی بھی فارمیٹ میں اچھی نہیں، عاقب جاوید کا اعتراف
-
شاداب خان کے کندھے کی سرجری، ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک
-
شاہین آفریدی نے بیٹے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ، اٹلی اور سپین کا گروپ بی سے فاتحانہ آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.