مستونگ ، کھڈکوچہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 17زخمی

منگل اپریل 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق 17زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ سے خالق آباد جانیوالی باراتیوں کی بس کا ٹائر کھڈکوچہ کے قریب پھٹ گیا جس کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوخواتین سمراء بی بی ، بی بی ہاجرہ اور بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17افراد نثار احمد ،شاہ محمد ،عنایت اللہ ،راشد ،رضا محمد ،عبداللہ ،رحمت اللہ ،نصیر اللہ ،محمد حنیف ،محمد سجاد ،محمد سلمان ،حسن علی ،بی بی نسیمہ ،ارسلان عارف ،بی بی مہناز ،ثناء اور فاطمہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :