الیکشن کمیشن میں ضلع لاہور کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) ہوگی

منگل اپریل 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں ضلع لاہور کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) بدھ کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ اعتراضات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقوں پر 18اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر30 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔