لاہور، موٹر سائیکل چوری کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا کا حکم جاری

منگل 17 اپریل 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نیموٹر سائیکل چوری کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا کا حکم جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے مجرم کو سزا کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پولیس تفتیش میں بھی اقبال جرم کر چکا ہے اور ملزم سے مال مسروقہ بھی برآمد ہو چکا ہے عدالت قانون کے مطابق ملزم کو سزا کا حکم جاری کرے۔عدالت نے مجرم کو ایک سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔مجرم کے خلاف تھانہ وحدت کالونی میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج تھا ۔

متعلقہ عنوان :