اسلام آباد، شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

منگل اپریل 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی دارلحکومت سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں قائم غیر قانونی ہاو،ْسنگ سوسائٹی غوری ٹاو،ْن کے رہائشی ابراہیم نے کورال پولیس کو بتایا ہے کہ اسکی بہو کو اسماعیل نامی شخص نے دیگر تین ملزمان کے ساتھ مل کر اگواء کر لیا ہے کورال پولیس نے ایس پی رورل حصام اقبال کے حکم پر مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان تا ھال فرار ہیں ۔کورال پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر ان سے تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ خاتون کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔