نیب کا فیصلہ آنے والا ہے میاں صاحب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،قمرزمان کائرہ

پیپلزیونٹی سمیت مختلف جماعتوں کے اتحاد کا مقصد صرف ریفرنڈم جیتنا نہیں ہے ہم پی آئی اے کا تحفظ کریں گے اوراسے خسارے سے نکالیں گے ، جلسے سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 22:51

نیب کا فیصلہ آنے والا ہے میاں صاحب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،قمرزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ نیب کا فیصلہ آنے والا ہے میاں صاحب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،پی آئی اے ٹاون شپ میں پیپلز یونٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے صوبائی وزیر سعید غنی سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر پی آئی اے ملازمین بڑی تعداد شریک ہوئی قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پیپلزیونٹی سمیت مختلف جماعتوں کے اتحاد کا مقصد صرف ریفرنڈم جیتنا نہیں ہے ہم پی آئی اے کا تحفظ کریں گے اوراسے خسارے سے نکالیں گے انہوں نے کہاکہ اب تک ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بھی کہہ دیا کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں نون لیگ کا ہاتھ ہے انہوں نے کہاکہ میاں صاحب یہ الزام لگاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نوکریاں دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

میاں صاحب تو نااہل ہو گئے اب ان کی پارٹی کو نااہل ہونا ہے ، نوکریاں دینے سے ادارے نقصان میں جاتے ہیں ، ہم نے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھائی ہیں ، ہمیں آج بھی یہ الزام دیا جاتا ہے کہ ہم نے مزدوروں کا ساتھ دیا ، قمر زمان کائرہ جسے سمجھ میں نہیں آتا کہ مجھے کیوں نکالا انھوں نے ہمیشہ چھتریوں کے سائے میں زندگی گذاری ہے ،میاں صاحب کے بعد چھوٹے بھائی کا گھیرا تنگ ہونے لگا تھا ، اب چھتری تھوڑی ہٹی ہے تو انھیں وقت پڑ گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بعد چھوٹے بھائی کے گرد بھی گھیرا تنگ ہو رہا ہے، شریفوں کی پارٹی بھی نااہل ہوجائے گی ،

متعلقہ عنوان :