جماعت اسلامی کے الیکشن سیل کا جائزہ اجلاس کل ہوگا

منگل اپریل 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے الیکشن سیل کا جائزہ اجلاس کل بروز ( بدھ ) کو صبح دس بجے منصورہ میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و نگران الیکشن سیل سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کریں گے ۔ اجلاس میں سیاسی و انتخابی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں عام سیٹوں پر پانچ فیصد خواتین و اقلیتی سیٹوں پر نامزدگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں خواتین بھی شرکت کریں گی ۔