
وزیراعلی پنجاب سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
آپ نے اپنی محنت اورویژن کے ذریعے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا ہے،پنجاب کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلیدبن چکی ہے پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے ،انشاء اللہ اب پنجاب سپیڈ پاکستان سپیڈ میں بدلے گی:اراکین اسمبلی مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ،کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے، ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت، جذبے اور جانفشانی سے کام کیا ہے 8ء کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ،پرامن اورروشن ہے،سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو نئی طاقت دی ہے،شہبازشریف
منگل 17 اپریل 2018 22:54

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کانام ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہی-پاکستان کی 70ء سالہ تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ تیزرفتاری اورشفافیت کیساتھ منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سے آج یہاں مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی - وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے پانچ برس شفافیت ،دیانت اورامانت سے عبارت ہیں اورہمارا ہر منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کا آئینہ دار ہے ۔مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے ۔کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ۔ جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی جبکہ ہماری حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت اور جذبے اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ان شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔ اراکین اسمبلی نے صوبے کے عوام کی بے مثال خدمت پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی محنت اورویژن کے ذریعے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلیدبن چکی ہے ۔پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے اورانشاء اللہ اب پنجاب سپیڈ پاکستان سپیڈ میں بدلے گی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا،اراکین پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ اور چوہدری زاہد اکرم شامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘مریم نوازشریف
-
حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
-
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
-
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
-
’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطرسے ملاقات میں اظہارِیکجہتی
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
کامن ویلتھ نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی چھپانے میں مدد کی، برطانوی اخبار کا انکشاف
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.