راولپنڈی ،میونسپل کارپوریشن نے ترقیاتی بجٹ میں 22 کروڑ روپے کا فنڈز ادارے کے ریٹائر ڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے مختص کر دیئے

منگل 17 اپریل 2018 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں 22 کروڑ روپے کا ریکارڈ کٹ لگا کر یہ فنڈز ادارے کے ریٹائر ڈ ملازمین اورپنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے مختص کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم نے کارپوریشن کے دفتر میں ریٹائر مرد وخواتین اور سابق ملازمین میں ساڑھے 4 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی مئیر چوہدری طارق ، چیف افسر شفقت رضا ، ایم او فنانس شہزاد ناصر گوندل ، یونین کونسلوںکے چیئرمین اور کارپوریشن افسران بھی موجود تھے سردار نسیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے ہمیشہ اپنی ترجیحات میں ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کو اولین ترجیح دی ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی تھی کہ کسی بھی حکومتی گرانٹ کا انتظار کئے بغیر مختلف عرصے میں ریٹائر ہونے والے کارپوریشن ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی سردار نسیم نے کارپوریشن کے اجلاس میں ان ادائیگیوں کی منظوری دینے پر یونین کونسلوں کے چیئر مینوں کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر بعض سابق ملازمین نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ واجبات کی ادائیگی سے وہ اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کر سکیں گے اور علاج معالجے کے علاوہ دیگر ضروریات پوری کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :