
سیاسی قوتوں اور اداروں کے درمیان اعتماد سازی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کے مسائل کو ایک شخص، حکومت یا ادارہ حل نہیں کر سکتا،
حالات میں بہتری ووٹ کے تقدس سے آئے گی،پاکستان کے 20 کروڑ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کا نمائندہ کون ہو گا،منتخب وزیراعظم کو وقت سے پہلے برطرف کرنا 20 کروڑ عوام کی رائے کی توہین ہے، پارلیمنٹ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کو اپنی اپنی حدود میں رہنا چاہئے،وفاقی وزیر سینیٹر حاصل خان بزنجو ، سینیٹر مشاہد حسین سیّد،یاسین آزاد اور دیگر مقررین کا سیمینار سے خطاب
منگل 17 اپریل 2018 23:47
(جاری ہے)
اداروں اور سیاسی قوتوں کے درمیان اعتماد سازی کی اشد ضرورت ہے، ہمیں مل کر یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ پاک۔
چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ پاکستان اور ملک کے عوام کا مستقبل ہے، آپریشن ضرب عضب سے امن آیا، کراچی کا پورا ماحول بدل گیا ہے جس کیلئے ہم نواز شریف کے شکر گزار ہیں، پاکستان جمہوری انداز میں قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جیو اور ڈان ٹی وی سمیت کسی چینل پر پابندی نہیں لگنی چاہئے، آزادی اظہار سب کا حق ہے، اگر کچھ لوگ پشتون تحفظ موومنٹ کی بات کرتے ہیں تو ان سے بات کرنی اور ان کی سننی چاہئے، پاکستان کے مسائل کو ایک شخص، حکومت یا ادارہ حل نہیں کر سکتا، یہ صرف ووٹ کے تقدس سے حل ہوں گے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یاسین آزاد نے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کا نمائندہ کون ہو گا، جب عوام کسی کو منتخب کر لیتے ہیں تو اس کی مدت پوری ہونی چاہئے، اگر منتخب وزیراعظم کو مدت پوری کرنے سے پہلے عوامی خواہشات کے برعکس ہٹا دیا جائے تو یہ آئین کے برعکس ہے۔ وزیراعظم کو ہٹانے کا 1973ء کے آئین میں طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہی ایسا نظام ہے جسے قائم و دائم رہنا چاہئے، پاکستان کے 20 کروڑ عوام کے فیصلوں کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔ منتخب وزیراعظم کو وقت سے پہلے برطرف کرنا 20 کروڑ عوام کی رائے کی توہین ہے، پارلیمنٹ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کو اپنی اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔ سندھ سوسائٹی کراچی سے کرامت علی نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت ہو تو پھر ووٹر کی بھی عزت ہونی چاہئے، جب حقیقی معنوں میں پارلیمنٹ ملک کے تمام طبقات کی نمائندہ نہیں ہو گی اسے بالادستی حاصل نہیں ہو گی۔ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن گل بخاری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کے حوالہ سے جو تحریک نواز شریف نے چلائی ہے وہ انتہائی کامیاب رہی کیونکہ یہ بات ملک کے بچے بچے کی زبان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ والے زندگی مانگ رہے ہیں ہمیں ان کی بات کرنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.