
دوسرا بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار 18تا 19اپریل کراچی میں منعقد ہوگا
ْمالدیپ ،ملائیشیا ،کینیا ،یوکرائن ،موریشس ،سوئیڈن اور تنزانیہ سمیت 7ممالک کے 24 وفود شرکت کریں گے دنیا کی واحد اکیڈمی ہے جس میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے ،کموڈور اکبر نقی کی پریس کانفرنس
بدھ 18 اپریل 2018 08:50
(جاری ہے)
ہم اپنے کیڈٹس کو کراچی پورٹ ،پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر تربیت فراہم کرتے ہیں ۔
یہاں کے تربیت یافتہ کیڈٹس دنیا میں اپنا لوہا منوارہے ہیں ۔ یہ واحد ادارہ ہے جس میں بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کیڈٹس کی تربیت کے بعد یہاں پر روزگار کے مسائل حل ضرور موجود ہیں لیکن گوادر پورٹ کے فعال ہونے کے بعد اس مسئلے پر قابو پالیا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ سمندری آلوگی اہم مسئلہ ہے ۔ہمارا سمند ر45کلو میٹر تک گندا ہے ۔اس کی بڑی وجہ صنعتی آلودگی ہے ۔وفاقی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے امید ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو بھی جلد حل کرلیا جائے گا ۔ بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار کے حوالے سے کموڈور اکبر نقی نے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی نے 2016میں پہلی مرتبہ اس سیمینار کو متعارف کرایا تھا جس میں سوئیڈین ،موریشس اور مالدیپ کے وفود نے شرکت کی تھی اب18سے 19اپریل تک کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے سیمینار میں 7ممالک کے 24وفود شرکت کررہے ہیں جبکہ 2020تیسرے انٹرنیشنل میری ٹائم اکیڈمیز سیمنار کی میزبانی بھی پاکستان کرے گا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میرین اکیڈمی ورلڈ میری ٹائم یونیورسٹی سوئیڈن کی ایک برانچ ہے اور یہاں سے اب تک 3075پاکستانی اور 68غیر ملکی کیڈٹس تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔پرائم منسٹر اسکیم کے تحت اکیڈمی میں 100طالب علموں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے یہ ٹریننگ 6ماہ میں مکمل کی جاتی ہے ۔ہم بہت کم فیس میں تربیت فراہم کررہے ہیں ۔کموڈور اکبر نقی نے کہا کہ پاکستان کے پاس آٹو ریڈار سسٹم موجود ہے جو کہ بہت کم ممالک کے پاس ہے ۔اس سسٹم کی وجہ سے پاکستانی کیڈٹس کو تربیت کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف آگاہی پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں ۔آنے والے دنوں میں یہ اکیڈمی سی پیک میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.