بولان میڈیکل کالج محکمہ صحت میں بھرتیوں کے حوالے ایم سی کیوز ٹیسٹ ملتوی

بدھ اپریل 08:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بولان میڈیکل کالج محکمہ صحت میں اسسٹنٹ پروفیسر ( سرجری /بی۔ 18) ، اسسٹنٹ پروفیسر گائنا کو لوجی ( بی ۔

(جاری ہے)

18) ، اسسٹنٹ پروفیسر آرتھو پیڈک ( بی ۔ 18) اور اسسٹنٹ پروفیسر ہیماٹولوجی ، پیتھالوجی ( بی ۔ 18) کے ایم سی کیوز ٹیسٹ جو 17 اپریل 2018 کومنعقد ہوناتھے منسوخ کردیئے گئے ہیں اب یہ ٹیسٹ 20اپریل 2018 بروز جمعہ صبح 10بجے پبلک سروس کمیشن کے حال میں منعقد ہوںگے ۔