وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر برطانوی سینئر حکام اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وزیراعظم کا استقبال کیا

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر برطانوی سینئر حکام اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ہائی کمیشن کے حکام کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم ملکہ الزبتھ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے علاوہ دولت مشترکہ کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا،وزیراعظم مختلف اہم پروگراموں اور تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان اس تنظیم کے بانی ارکان میں شامل ہے، اس وقت دولت مشترکہ کے 53 ممالک ارکان ہیں اور یہ تنظیم 2.2 ارب عوام کی مارکیٹ فراہم کرتی ہے، جو 6 براعظموں پر محیط ہے۔ کانفرنس کا بڑا تھیم ’’مشترکہ مستقبل کی طرف‘‘ ہے۔