وطن و قوم سے غداری کی سزا بھگتنا ہوگی، صدرِ اردوان

بدھ 18 اپریل 2018 11:26

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وطن و قوم سے غداری کرنے والے ہر شخص کو اس کی سزا بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں آک پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج کا دہشت گرد تنظیم پی کے کے /پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے خلاف شاخ زیتون آپریشن 20 جنوری سے جاری ہے جس کے دوران اب تک اندرون ِ ملک 209، شمالی عراق میں 341 اور مجموعی طور پر ساڑھے 5 سو دہشت گردوں کو گرفتاراور 4 ہزار 205 کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد کی وضاحت کرترے ہوئے صدر اردوان نے بتایا کہ "فیتو کے اندرون و بیرون ملک کارندوں کو ایک ایک کر کے ہم ان کے انجام تک پہنچا رہے ہیں، یہ سب عدالت کے کٹہرے میں اپنی حرکتوں کا جواب دے رہے ہیں۔ جو کوئی بھی قصور وار ہو گا اس کو ضرور اس کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :