سچن ٹنڈولکر کی سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 18 اپریل 2018 11:47

سچن ٹنڈولکر کی سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ریٹائر ہو ئے 5سال ہوگئے ہیں لیکن وہ کرکٹ اب بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے بعد اب ٹنڈولکر نے میدان کی بجائے سڑک پر بیٹنگ کے جوہر دکھانے شروع کردئیے جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوچکی ہے ۔ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین چند روز قبل رات گئے ممبئی کی ایک سڑک پرکرکٹ کھیلتے ہوئے لڑکوں کو دیکھ کر جیسے ہی اپنی کار سے اترے ان کے فینز انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

44 سالہ سابق کرکٹر نے وہاں موجود لڑکوں سے ہاتھ ملایااور ہاتھ سے بیٹ لے کر بیٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،اس دوران سچن ٹنڈولکر نے چند گیندیں کھیلیں۔ان کے اردگر موجود لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ بھارتی کرکٹ کا’بھگوان‘ ان کے ساتھ کھیل رہے ہیں جنہیں وہ کبھی ٹی وی پر کرکٹ کھیلتے دیکھا کرتے تھے۔اس موقع پر ٹنڈولکر نے اپنے مداحوںکے ساتھ سیلفیاں بنوائیںاور جب ان کے چاہنے والوں کی تعداد بڑھنے لگی تو انہیں موقع سے جانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :