نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت پرسوں 20اپریل کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

بدھ 18 اپریل 2018 12:36

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت3شعبان المعظم 20اپریل جمعة المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں جشن ولادت حضرت امام حسین کی محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور مختلف تقریبات منعقد ہوں گی تحصیل جہانیاں میں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ملتان روڈ اور مختلف مساجد میں منعقدہ جمعة المبارک کے اجتماعات سے ممتاز علماء کرام و خطیب حضرات خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسین کی سیرت مطہرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے الیکٹرانک میڈیا سے بھی حضرت امام حسین کی حیات مبارکہ پر مشتمل پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نواسہ رسول،امام عالی مقام حضرت امام حسین 3شعبان المعظم 04ہجری کو پیدا ہو ئے آپ خلیفہ چہارم،شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ کے چھوٹے فرزند تھے۔حضرت امام حسین نے 10محرم الحرام کو کربلا کے تپتے ریگزار میں دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنے جانثاروں کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔