ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ

چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں، سی اے اے

جمعرات 31 جولائی 2025 20:35

ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)ایران اور عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے چارٹر پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواست طلب کر لی۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔سی اے اے کے مطابق چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔