خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد زخمی

جمعرات 31 جولائی 2025 20:35

خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد ..
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان باجوڑ پولیس اسرار سلارزئی نے بتایا کہ گوہاتی مہمند میں ایک شہری کے گھر پر مارٹر شیل گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔انہوںنے کہاکہ خمیوں کو طبی امداد کے لیے لار خالازو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :