مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اورپنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے درمیان 43 سالہ لیز معاہدے پردستخط

بدھ 30 جولائی 2025 22:52

مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق محنت کش طبقے کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے درمیان 43 سالہ لیز معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس تاریخی معاہدے پر صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے دستخط کر دیئے۔

معایدے سے یونیورسٹی کے لاہور کیمپس میں مزدوروں کے بچوں کے لیے جدید تعلیم کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔ اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر سمیت یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر لیبر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اٴْس وڑن کا عملی مظہر ہے جس کے تحت مزدور طبقے کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ کامسیٹس جیسا بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ جب حکومت پنجاب کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا. تو محنت کش طبقے کے نوجوانوں کا مستقبل روشن تر ہوگا۔ فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ گزشتہ 24 سالوں کے دوران پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے کوٹے کے تحت 8,790 طلبائ و طالبات نے کامسیٹس یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی اور ان طلباء کی 8 ارب روپے سے زائد کی فیس معاف کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی وزیر محنت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے آخر میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت مزدور طبقے کی فلاح اور اٴْن کے بچوں کی تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے اور اس معاہدے کی توسیع اسی عزم کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ترقی پسند وڑن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس لیز معاہدے کی توسیع سے کامسیٹس لاہور کیمپس میں کئی نئے تعلیمی منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔