نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ، استثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔ مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 12:23

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ، استثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہو گئے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہم امی کو دیکھنے لندن جا رہے ہیں، اگر ہمیں نیب عدالت کی پیشی سے استثنیٰ نہ ملا تو ہم اگلی پیشی سے پہلے ہی واپس آجائیں گے۔

مہربانی کر کے امی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں نواز شریف کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ ایک ٹویٹر صارف نے دریافت کیا کہ نواز شریف کے ساتھ کون بیٹھا ہے؟
❌ Could not extract embed code.
جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ لوگ ان کے ساتھ سیلفی بنوانے آنے رہے ہیں۔