ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں نو ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

بدھ 18 اپریل 2018 13:09

ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں نو ماہ کے دوران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ میں ملک میں موٹرسائکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2017ء تک ملک میں مجموعی طورپر14لاکھ10ہزار34 یونٹ موٹرسائیکل اوررکشوں کی پیداواراور14لاکھ 11ہزار55 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میںٰ ملک میں 12لاکھ 11ہزار454 یونٹ موٹرسائیکل اوررکشوں کی پیداواراور12لاکھ 7ہزار988 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ان میں ہونڈا، ڈی وائی ایل ، سوزوکی، چنگ چی، ہیرو، راوی، سازگارتھری وہیلر،یاماہا، روڈپرنس موٹرسائکل، یونائٹڈ آٹوموٹرسائیکل، اوریونائٹڈ آٹوتھری وہیلرشامل ہیں۔