رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی میں ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد منہاس کی صدارت میں تعزیتی اجلاس‘سردار عبدالحمید کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 18 اپریل 2018 13:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی میں ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد منہاس کی صدارت میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں روزنامہ کنٹری نیوز کے چیف ایڈیٹر سردار عبدالحمید خان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق ،عبد الوحید ،روف احمد خواجہ،ذکی اللہ دانش،نذیر احمد،کامران خواجہ اور ابرار احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔