ہٹیاں بالا‘سیکشن آفیسر صاحبزداہ یونس چوہدری رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

بدھ اپریل 13:24

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)سیکشن آفیسر صاحبزداہ یونس چوہدری رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب مظفرآباد کے نجی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق وزیرحکومت ومرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی راجہ فیصل ممتازراٹھور،سیکرٹری سپورٹس آزادکشمیر راجہ عباس خان،پروگرام منیجر ایم سی ڈی پی چوہدری محمدفرید، مرکزی چیئرمین سوشل میڈیا سیل سی یو جے آزادکشمیر سیدعدنان فاطمی،سیکرٹری جنرل پریس کلب اسرار ہمدانی،سیکشن آفیسر محکمہ ٹوازم محمدطارق اعوان،پی آر اوہمراہ اپوزیشن لیڈر راجہ سعداقبال،ممبرمرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ(ن)باسط اعوان،چوہدری وقار نزیر ایڈووکیٹ،سمیت سیاسی سماجی کاروباری،بیوروکریٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی۔