نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسوں سے مکمل آپریشنل ہو جائے گا،

پہلے روز 8 ملکی اور غیرملکی پروازیں روانہ ، 8 کی آمد ہو گی

بدھ 18 اپریل 2018 13:24

نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسوں سے مکمل آپریشنل ہو جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسوں جمعہ سے مکمل آپریشنل ہو جائے گا، پہلے روز 8 ملکی اور غیرملکی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ جبکہ 8 پروازیں نئے ایئرپورٹ پر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آخری پرواز پی کے 608 آئے گی جبکہ پی کے 785 آخری پروازروانہ ہو گی ۔ اسی طرح نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کو پہلی پرواز پی کے 300 کی آمد ہو گی جبکہ پہلی پرواز کی روانہ ہو گی۔ نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلے روز ابوظہبی، دبئی، جدہ، کابل سمیت پانچ بین الاقومی پروازوں کی آمد ہو گی جبکہ مانچسٹر، ریاض، کابل، دبئی ، جدہ سمیت 6 بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوں گی۔