منشیات برآمدگی کے حوالہ سے ضلع مانسہرہ پہلے اور اسلحہ برآمدگی میں ایبٹ آباد خیبر پختونخوا میں دوسرے نمبر پر رہا

بدھ 18 اپریل 2018 13:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) منشیات برآمدگی کے حوالہ سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبہ بھر میں ضلع مانسہرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، اسلحہ کی برآمدگی میں ایبٹ آباد دوسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کی جاری رپورٹ میں ہزارہ کے دو اضلاع ضلع مانسہرہ نے منشیات کے حوالہ سے جبکہ ضلع ایبٹ آباد نے اسلحہ غیر قانونی کی برآمدگی کے حوالہ سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں۔ منشیات میں ضلع مانسہرہ صوبہ بھر میں پہلی جبکہ اسلحہ میں ایبٹ آباد صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :