الخدمت فائونڈیشن کی ڈونر کانفرنس 27 اپریل کو ہو گی

بدھ 18 اپریل 2018 13:54

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) الخدمت فائونڈیشن کی ڈونر کانفرنس 27 اپریل کو ہو گی جس میں ہری پور کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈونر کانفرنس کا مقصد مخیر افراد کے تعاون سے ہری پور میں آغوش ہوم کی بنیاد رکھنا ہے جس میں یتیم بچوں کو کیڈٹ طرز کی تعلیم اور رہائش کی سہولیات دی جا سکیں گی۔ الخدمت فائونڈیشن کے مختلف پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جو کفالت یتمیٰ الخدمت روزگار سکیم صاف پانی کے پراجیکٹ، اجتماعی شادیوں کا پروگرام، ایمرجنسی ریلیف کے علاوہ رمضان پیکج اور عید قربان کے موقع پر غریبوں تک گوشت پہنچانا ہے۔ یہ ڈونر کانفرنس ملک میرج ہال مانکرائے روڈ پر 27 اپریل کو رات 8 بجے منعقد ہو گی۔