دفاع کے لیے ہر ضروری ہتھیار خودتیاریاخریداجائیگا،ایرانی صدر

اسلحے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں،ایرانی فوجی طاقت ہمسایوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں، صدر روحانی

بدھ 18 اپریل 2018 13:57

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹی وی کے مطابق حسن روحانی نے ملکی یوم دفاع پر اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ ٹیلی وڑن پر براہ راست نشر ہونے والے اس خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ایران کے دفاع کے لیے ہر ضروری ہتھیار خود تیار کیا جائے گا یا خریدا جائے گا اور اس کے لیے کسی کی اجازت کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔