عرب اتحاد نے یمن کے ضلع میدی میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے

حوثی ملیشیا نے یمنی اوراور اتحادی فوج کی نقل وحرکت کا سراغ لگانے کے لیے ڈرون فضا میں چھوڑے تھے،حکام

بدھ 18 اپریل 2018 13:57

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے حجہ کے ضلع میدی کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایران کے دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے مار گرائے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے ایک روز قبل میدی میں یمن کی قومی فوج اور عرب اتحادی فوج کی نقل وحرکت اور ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے ایرانی ساختہ دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے فضا میں چھوڑے تھے۔یمنی فوج نے حال ہی میں میدی کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثیوں نے دوبارہ جاسوس ڈرون کے ذریعے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی فوج اور اتحادی فورسز نے ان کے ایرانی ساختہ ڈرو ن کو مار گرایا ۔

متعلقہ عنوان :