صوبائی سطح پرسینئرافراد کوالیکشن کمیشن میں تعینات کیا جائے، سید خورشید شاہ

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے جو پابندی عائد کی غلط ہے، کسی نے چیف الیکشن کمیشن کو غلط گائیڈ کردیا ہے، قائدحزب اختلاف

بدھ 18 اپریل 2018 14:18

صوبائی سطح پرسینئرافراد کوالیکشن کمیشن میں تعینات کیا جائے، سید خورشید ..
ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے صوبائی سطح ہر الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اٹھارویں ترمیم کے بعد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان زیادہ خود مختار ادارہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن میں فوری طور پر سیئنر افراد کو تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی الیکشن کمیشن میں سینئر ترین افراد کی تعیناتی نہیں کی گئی تو شکوک اور شبہات جنم لیں گے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے جو پابندی عائد کی غلط ہے، کسی نے چیف الیکشن کمیشن کو غلط گائیڈ کردیا ہے۔سئد خورشید شاہ نے کہاکہ ماضی میں ایسی بھرتیوں اورترقیاتی اسکیموں پرپابندی نہیں تھی، آر اوز پر نظر رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔پاکستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے ایک امتحان ہے، ملک میں اٹھارویں ترمیم کے بعد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان زیادہ خود مختار ہے اگر الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروانے میں اب بھی ناکام ہوا تو اللہ ہی حافظ ہے۔