سی آئی اے کے سربراہ کی شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اٴْن سے خفیہ ملاقات

بدھ 18 اپریل 2018 14:27

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل تک امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہی کرنے والے مائیک پومپیو نے اپریل کے پہلے ویک اینڈ پر شمالی کوریا کے اپنے ایک خفیہ دورے کے دوران کم جونگ اٴْن سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے پومپیو کو نیا امریکی وزیر خارجہ نامزد کر دیا تھا۔ پومپیو کے اس مبینہ دورہ شمالی کوریا کے بارے میں سے آئی اے اور وائٹ ہاؤس ابھی تک قطعی خاموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :