پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے چار سالوں سے عوام کو سوائے دھرنوں کے کچھ نہیں دیا، محمد نعیم جدون

بدھ 18 اپریل 2018 14:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن محمد نعیم خان جدون نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے چار سالوں سے عوام کو سوائے دھرنوں کے کچھ نہیں دیا، ساڑھے 4 سال میں عوامی نمائندوں نے اپنے مفادات حاصل کئے اور آنے والی دس نسلوںکیلئے دولت جمع کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں نیلے پیر سڑک کی حالت بہتر نہیں ہو سکی، نیلے پیر مورکلاں سڑک کھنڈرات کی صورت اختیار کر گئی ہے، فوارہ چوک سے قلندرآباد تک سڑک پی ٹی آئی کے وزراء کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹھیکیداروں اور محکمہ والوںنے خوب کرپشن کی، کرپشن کے خاتمہ کے دعویدار حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، پندرہ سالوںسے منتخب ایم پی اے کو عوام اس بار بری طرح شکست دیں گے۔