طالبات کی معلومات کی فراہمی کیلئے مطالعاتی دوروں کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، زاہد محمود ملک

بدھ اپریل 15:13

سرگودھا۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)طالبات کی معلومات کی فراہمی کیلئے مطالعاتی دوروں کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اقراء گرلز کالج میں طالبات کیلئے خصوصی مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اقراء گرلز کالج کے پرنسپل زاہد محمود ملک نے وادی سون ‘ کھبکھی جھیل کے مطالعاتی دورے کے موقع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بچیوں کو پریکٹیکل معلومات کی فراہمی کیلئے مطالعاتی دورے کروائے جائیں یہی وجہ ہے کہ آج طالبات کی کثیر تعداد وادی سون کا تاریخ پس منظر جاننے کیلئے یہاں آئی ہیں۔ اس موقع پر طالبات نے مختلف سوالات بھی کئے۔