تاجر برادری عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورد نوش فروخت کریں ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ‘عبدالحمید کیانی

بدھ 18 اپریل 2018 15:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی کے زیر صدارت انجمن تاجران کے عہدیداران اور پرائیویٹ سکولز و کالجز کے پرنسپل صاحبان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ، ایکسیئن برقیات راجہ فیض اللہ ، ایکسیئن شاہرات سردار اجمل مصطفی ، اسسٹنٹ کمشنر راجہ نثار ، مجسٹریٹ بلدیہ اور انجمن تاجران کے صدرملک محمدیعقوب،جبکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے صدورجن میںسرداراشفاق،چوہدری مطلوب ودیگربھی شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے کہا کہ تاجر برادری عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورد نوش فروخت کریں ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی دکانداروتاجرحضرات روزانہ کی بنیادپرجاری ہونے والی ریٹ لسٹ دکان پرسامنے واضح جگہ آویزاں کریں مناسب قیمتوں پر چیزیںفروخت کر کے ہم اپنی آخروی زندگی سنوار سکتے ہیںشہرمیںگولہ وبارودکی فروخت پرپابندی ہے ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجران کے عہدیداران کی جانب سے پیش کی گئی مختلف تجاویز کو اعلی حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ تاجروں کا کردار شہر میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور اسے ترقی یافتہ اور خوشحال شہر بنانے کے لیے اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جس پر انجمن تاجراں کے عہدیداراان نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ڈپٹی کمشنر راجہ عبد الحمید کیانی نے پرائیویٹ کالجز کے پرنسپلز صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کو اس بارے میں آگاہی دیں کہ وہ ایسی اشیا بازار سے نہ خرید کر استعمال کریں جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہ ہوں پرائیویٹ ادارہ جات میں پینے کے صاف پانی کے لیے ادارہ کے سربراہ فیلٹر پلانٹ لگوائیں تعلیمی ادارہ جات میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فیسیںنہ لیںتعلیمی ادارہ جات کے سربراہان خصوصی لیکچرزکے ذریعے طلباء وطالبات کوصاف پانی کے استعمال کی نسبت آگاہ کریں والدین بچوںکوگھرسے پانی کے علاوہ نقدی رقم دینے کی بجائے پھل فروٹ دے کربھیجیں۔