پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 7ویں برسی 22 اپریل کو منائی جائیگی

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 7ویں برسی 22 اپریل کو منائی جائیگی ۔ معین اختر 1950 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 16 برس کی عمر میں سٹیج سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور حاضرین کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، سٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین سمیت دیگر شامل ہیں۔

بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد معین اختر ہر عمر کے لوگوں میں ہر دل عزیز تھے۔ معین اختر کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی سطح کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :