امریکا، غلام عورتوں کے تجرباتی آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے مجسمے کو سینٹرل پارک سے ہٹا دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکی شہرنیویارک کی انتظامیہ نے 19 ویں صدی میں تجرباتی مقاصد کے ساتھ آفرو۔امریکن غلام عورتوں کے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے مجسمے کو سینٹرل پارک سے ہٹا دیا ہے۔شہری ڈیزائنگ کی کمیٹی نے کروائے گئے سروے کے بعد سینٹرل پارک میں نصب امراض نسواں کے ڈاکٹر جے۔مارئین سِمزکے مجسمے کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ مئیر بِل ڈی بلاسیو نے شہر میں موجود نفرت کی علامتوں کو ہٹانے کے موضوع پر کاروائیوں کے لئے قائم کردہ مشاورتی کمیٹی کی تجویز پر مجسمہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل پارک کے شمال مشرقی حصے میں 103 شاہراہ کے داخلی حصے میں نصب کانسی کے مجسمے کو آج سنگ مرمر کے چبوترے سے اتار دیا گیا ہے۔ مجسمے کو بروکلین قبرستان میں رکھا جائے گا کہ جہاں ڈاکڑ سِمز کی قبر ہے۔

متعلقہ عنوان :