انٹر سکول سکواش ٹورنامنٹ 26 اپریل سے شروع ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) انٹر سکول سکواش ٹورنامنٹ 26 اپریل سے جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر11-، بوائز انڈر13-، بوائز انڈر15-، بوائز انڈر17-، اور گرلز انڈر16- شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے سکول اپنے کھلاڑیوں کی انٹری 22 اپریل تک کروا سکتے ہیں، کھلاڑی عمر کے ثبوب کے لئے اصلی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور نادرہ کا ب فارم اپنے ہمرا ہ لائیں، یہ ٹورنامنٹ سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا جائے گا۔