نمل یونیورسٹی میں کرپشن کے خلاف آگاہی کے حوالہ سے واک کا اہتمام

بدھ 18 اپریل 2018 17:08

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں کرپشن کے خلاف آگاہی کے حوالہ سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کا انعقاد گورننس اور پبلک پالیسی ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔ واک میں ڈین مینجمنٹ سائنسز بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر مقصود الحسن کے علاوہ صدر شعبہ گورننس، فیکلٹی ممبران اور طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین ڈاکٹر مقصود الحسن نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کئے بغیر ترقی کا سفر طے کرنا ممکن نہیں، قوموں کی ترقی میں کرپشن کے خلاف سخت قوانین نے اہم کردار ادا کیا، آج ملک کو درپیش مسائل میں بدعنوانی بڑا مسئلہ ہے، نوجوان نسل کو اس ضمن میں اپناکردار ادا کرنا ہے اور کرپشن کو نہ صرف بے نقاب کرنا ہے بلکہ روکنا بھی ہے۔ واک میں طلباء و طالبات اور اساتذہ نے کرپشن کے خلاف بینر اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے اور کرپشن کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ واک نمل سے اے ٹی وی سینٹر تک کی گئی۔

متعلقہ عنوان :