جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیاگیا

بدھ 18 اپریل 2018 17:17

جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جسمانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے لڑکی کے نام پر جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو ایف آئی اے حکام نے لڑکی کے نام پر جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ظہیر عباس کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو الطاف حسین نامی شہری کی شکایت پر سرجانی سے گرفتار کیا۔۔ملزم کے خلاف شہری الطاف حسین نے شکایت کی تھی کہ ملزم ظہیر عباس نے انکی بیٹی عائشہ کے نام پر جعلی فیس بک آئی ڈی بنارکھی ہے جس سے پر وہ غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ فیملی کی تصاویر بھی وائرل کررہا ہے۔تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔لہذا ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر انکے حوالے کیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم ظہیر عباس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :