پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پرپابندی عائد کرنے کیلئے وفاق کوبھجوائے گئے خط کا متن سامنے آ گیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:04

پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پرپابندی عائد کرنے کیلئے وفاق کوبھجوائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے وفاقی حکومت کوبھجوائے گئے خط کا متن سامنے آ گیا۔ وفاقی حکومت کو کابینہ کی منظوری سے بھجوائے گئے خط میں تحریک لبیک پاکستان کی سرگرمیوں کو عوام کی حفاظت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے عوام کے جذبات بھڑکا کر بدامنی پیدا کی جاتی رہی۔

خط میں تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کو انسانی جان و مال کے ضیاع کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آٹھ سالوں سے پرتشدد احتجاج کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے خط میںپولیس، شہریوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل کئے گئے ہیں،تحریک لبیک پاکستان پر مذہبی و فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزامات بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تنظیم مسلسل ریاستی رٹ کو چیلنج کرتی رہی ہے۔

خط کے متن میں سفارش کی گئی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے پہلے شیڈول میں شامل کیا جائے، پابندی کی سفارش انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997کی شق 11Bکے تحت کی گئی ہے ۔آئی جی پنجاب کی رپورٹ 15اکتوبر 2025ء جبکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ 14اکتوبر 2025ء کو تیار کی گئی۔