شب برات میں مساجد کے اطراف اور قبرستانوں میں صفائی و روشنی کا انتظام یقینی بنا یا جائے،چیئرمین بلدیہ شرقی

بدھ 18 اپریل 2018 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور وائس چیئرمین عبدالرؤف خان کی سربراہی میں ڈی ایم سی ایسٹ میں شب برات کے سلسلے میں اجلا س منعقد ہوا۔اجلا س میں میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ، ایس ای ایسٹ طارق مغل کے علاوہ تمام محکمہ جاتی افسران موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شب برات کے موقع پرعو ام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں خصوصاً مساجد کے اطراف اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی ، جھاڑیوں کی کٹائی، کتا مار مہم اور روشنی کی فراہمی کیلئے انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے، ضلع شرقی میں مجموعی طور پر17 قبرستان ہیں جس میں 10 گلشن اقبال زون اور 7 جمشید زون میں ہیں جس میں 4 بڑے قبرستانوں پر کیمپس لگا کر زائرین کو سہولیات پہنچاء جائیں گی جبکہ بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ضلع شرقی کے تمام قبرستانوں کو اہمیت دی جائے گی ، انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں ودیگر عبادتوں کی جگہوں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین معید انور نے کہا کہ شب برات کی رات آنے والے زائرین کو کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلے میں عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔