ہمارا بنیادی مقصد لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کے روابط کو بہتر بنانا ہے، اس سے ساتھ مقامی سطح پر تنظیمات کو مقامی منتخب

نمائندوں کے ساتھ ملکر منسلک کرکے کام کیاجاسکے،بی آر ایس پی کے کنسلٹنٹ محمد حنیف بلوچ

بدھ اپریل 17:09

کوئٹہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)بی آر ایس پی جھل مگسی کے زیر اہتمام بی آر ڈی سی ای پی ضلعی سطح پر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس زیر صدارت ضلعی چیئرمین جھل مگسی نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر مگسی گنداواہ میں منعقد ہوا ،جلاس میں بی آر ایس پی کے کنسلٹنٹ محمد حنیف بلوچ بی آر ایس پی جھل مگسی ڈی پی ایم محمد اسماعیل مستوئی یونین کونسلوں کے سیکرٹری کونسلران اور کمیونٹی آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ،اس موقع پر اجلاس سے بی آر ایس پی کے کنسلٹنٹ محمد حنیف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کے روابط کو بہتر بنانا ہے اس سے ساتھ مقامی سطح پر تنظیمات کو مقامی منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر منسلک کرکے کام کیاجاسکے اس موقع پر مہمان خاص نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر مگسی نے یورپین یونین کے کام کو سہراتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ جو ترقیاتی اسکیمات مرتب کی گئیں ہیں ان سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ہمارا ہر ممکن تعاون بی آر ایس پی کے ساتھ رہے گا۔